Posts

Showing posts from December, 2019

Hel In The Quraan Hell in old testament Introduction to Hell

introduction to hell 1☆ stone dropped in Hell reaches the bottom of Hell after 70 years  (Muslim) 2☆ the distance between the two walls of a cover of hell is 40 years distance. (Abu Yale) 3☆ billion 90 million angels will be appointed to bring Hell to the surface• (Muslim) 4☆ the lightest torment of hell will be to wear two shoes of fire which will open the mind of hell•  (Muslim) 5☆ a beard of hell (big tooth) will be bigger than the mountain of Ahad• (Muslim) 6☆ hell's skin is 42 cubits (63 feet) thick • (Tirmidhi) 7☆  the two shoulders of Hell will have a distance of 3 days' fast ride• (Muslim) 8☆  the arrogant ones in the world will be given a body like ants• (Tirmidhi) 9☆ hell sheds tears so that ships can operate in them• (ruling ruling) 10☆ if a piece of food (slaughter) given to the hell is thrown into the world, it destroys the livelihoods of the creatures of the world• (Ahmad, Nassi, Tirmidhi, Ibn Majah)...

دنیا کی تین چیزوں کی پسند والی حدیث کی تحقیق آسان اردو زبان میں پڑھیں

ایک روز آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنے صحابہ کے درمیان تشریف آوری کے دوران حضرت ابوبکر سے پوچھا: ابوبکر آپ دنیا میں کیا چیز پسند کرتے ہيں؟ انھوں نے جواب میں کہا حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں۔ اول: آپ کے درمیان بیٹھا رہوں دوسرے آپ کو دیکھتا رہوں تیسرے اپنے مال کو آپ پر خرچ کروں۔ پھر حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حضرت عمر سے دریافت کیا کہ عمر آپ کیا پسند کرتے ہيں: حضرت عمر نے جواب میں کہا : حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں اول نیکی کا حکم دوں اگرچہ کے سری طور پر ہو، دوسرے برائی سے روکتا رہوں اگرچہ سرعام ہو اور تیسرے حق بات کہوں اگرچہ سننے والوں کو کڑوی لگے۔ اور پھرحضؐور نے حضرت عثمان سے دریافت کیا کہ عثمان! آپ کیا پسند کرتے ہیں: حضرت عثمان نے جواب دیا : حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں: اول لوگوں کو کھانا کھلاؤں، دوسرے سلام کو پھیلاؤں اور تیسرے رات میں ایسے وقت نماز پڑھوں جب لوگ نیند کی آغوش میں ہوں۔ اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حضرت علی سے دریافت کیا کہ علی! آپ کیا پسند کرتے ہيں حضرت علی نے جواب دیا کہ حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں: اول مہمان نوازی کروں دوسرے گرما کے...

حضرت امیر حمزہؓ کا قبولِ اسلام

*حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام:* جب مشرکین اپنی چال میں کامیاب نہ ہوسکے اور مہاجرینِ حبشہ کو واپس لانے کی کوشش میں منہ کی کھانی پڑی تو آپے سے باہر ہوگئے اور لگتا تھا کہ غیظ وغضب سے پھٹ پڑیں گے، چنانچہ ان کی درندگی اور بڑھ گئی، جہاں تک مسلمانوں کا تعلق ہے تو اب مکہ میں جو مسلمان بچے کھچے رہ گئے تھے وہ بہت ہی تھوڑے تھے اور پھر صاحب شرف وعزت بھی تھے یا کسی بڑے شخص کی پناہ میں تھے، اس کے ساتھ ہی وہ اپنے اسلام کو چھپائے ہوئے بھی تھے اور حتی الامکان سرکشوں اور ظالموں کی نگاہوں سے دور رہتے تھے، مگر اس احتیاط اور بچاؤ کے باوجود بھی وہ ظلم وجور اور ایذاء رسانی سے مکمل طور پر محفوظ نہ رہ سکے۔ مکہ کی فضا ظلم وجور کے ان سیاہ بادلوں سے گھمبیر تھی کہ اچانک ایک بجلی چمکی اور مقہوروں کا راستہ روشن ہوگیا، یعنی حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ مسلمان ہوگئے، ان کے اسلام لانے کا واقعہ 6 نبوی کے اخیر کا ہے اور اغلب یہ ہے کہ وہ ماہ ذی الحجہ میں مسلمان ہوئے تھے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خاص محبت تھی، وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ...

نیک عورتیں حوروں سے افضل

حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنھا کہتی ہیں میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صل اللہ علیہ وسلم ہم میں سے بعض عورتیں (دنیا میں) دو ،تین یا چار شوہروں سے یکے بعد دیگرے نکاح کرتی ہے اور مرنے کے بعد جنت میں داخل ہو جاتی ہے وہ سارے مرد بھی جنت میں چلے جاتے ہیں تو ان میں سے کون اسکا شوہر ہو گا ؟ آپ صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " اے ام سلمہ ! وہ عورت ان مردوں میں کسی ایک گا انتخاب کرے گی اور وہ اچھے اخلاق والے مرد کو پسند کرے گی _ اللہ تعالی سے گزارش کرے گی "اے میرے رب ! یہ مرد دنیا میں میرے ساتھ سب سے زیادہ اخلاق سے پیش آیا لہذا اسے میریے ساتھ بیاہ دیں (طبرانی النھایہ لابن کثیرفی الفتن والملاحم الجز الثانی رقم الصفحہ 387 ) جنت میں حوروں سے افضل مقام نیک صالح عورت کو حاصل ہوگا مرد کو حوریں ملیں گی تو نیک مرد کی نیک بیوی ان حوروں کی سردار ہوگی. حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے میں نے عرض کیا " اے اللہ کے رسول صل اللہ علیہ وسلم ! یہ فرمائیے کہ دنیا کی خاتوں افضل ہے یا جنت کی حور ؟ " آپ صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " دنیا کی خاتون کو جنت کی حور پر وہی فضیلت حاصل ہو گی ج...

حضرت عبدالرحمٰن بن عوفؓ کا خوفِ خدا

مدینہ منورہ اس روز گہری اور پُر سکون خاموشی میں ڈوباہوا تھا. اچانک لوگوں کوشور سنائی دیا. یہ ایک لمبے چوڑے قافلے کی خبرتھی۔ لوگوں نے پوچھا. "آج مدینہ میں کیا ہوگیا ہے." جواب ملا. "یہ عبدالرحمن بن عوفؓ کا قافلہ ہے جو شام سے مال تجارت لے کر آیا ہے۔" "کیاقافلہ اتنا بڑا ہے؟" لوگوں نے پوچھا. "ہاں یہ قافلہ سات سو اونٹوں پر مشتمل ہے اور یہ سارا سامان مدینہ کے غربا میں تقسیم ہو گا." حضرت عبدالرحمن بن عوفؓ ۔ اپنے عہد میں جزیرہ نمائے عرب کے سب سے مالدار تاجر۔۔۔ آپؓ کہا کرتے تھے کہ ’’ میں اگر پتھر اٹھاتا ہوں تو اس کے نیچے سونا اور چاندی پاتا ہوں." حضرت عبدالرحمن بن عوفؓ نے اپنی زندگی کا آغاز غربت سے کیا۔ جب مسلمان مکہ سے ہجرت کرکے مدینہ آئے اور مہاجرین و انصار کے درمیان مواخات قائم ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے جناب عبدالرحمن بن عوفؓ کو حضرت سعد بن ربیع ؓ کا بھائی بنایا۔ سعد نے عبدالرحمن سے کہا. "بھائی ! میں مدینہ میں سب سے زیادہ مالدار ہوں، میرا آدھا مال لے لو. اور میری دو بیویاں ہیں جو تمہیں پسند آئے میں اسے طلاق دے دیتا ہوں. تم اس سے شادی کرلو....

حضرت عمرِ فاروقؓ کا عدل و انصاف

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو ایک شخص کے بارے میں پتہ چلا کہ وہ ماں کو گالیاں دیتا ھے۔ آپ نے اس شخص کو بلوایا اور حکم دیا کہ پانی سے بھری ھو مشک لائی جائے ،، پھر وہ مشک اس کے پیٹ پر خوب کس کر بندھوا دی اور اس کو کہا کہ اسے اسی مشک کے ساتھ چلنا پھرنا بھی ھے اور کھانا پینا بھی ھے اور سونا جاگنا بھی ھے۔ ایک دن گزرا تو وہ بندہ بلبلاتا ھوا حاضر ھوا کہ اس کو معاف کر دیا جائے وہ آئندہ ایسی حرکت نہیں کرے گا۔ آپؓ نے پانی آدھا کر دیا مگر مشک بدستور اس کے پیٹ پر بندھی رھنے دی۔ مزید ایک دن کے بعد وہ بندہ ماں کو بھی سفارشی بنا کر ساتھ لے آیا کہ اس کو معاف کر دیا جائے اور اس مشک کو ھٹا دیا جائے وہ دو دن سے نہ تو سو سکا ھے اور نہ ھی ٹھیک سے کھا سکا ھے۔ آپ نے اس کی ماں کی طرف اشارہ کر کے فرمایا کہ اس نے تجھے پیٹ کے باھر نہیں بلکہ پیٹ کے اندر اتنے ھی وزن کے ساتھ 9 ماہ اٹھا کر رکھا ھے۔ نہ وہ ٹھیک سے سو سکتی تھی اور نہ ٹھیک سے کھا سکتی تھی ،پھر تو اسے موت کی سی اذیت دے کر پیدا ھوا اور 2 سال اس کا دودھ پیتا رھا ، اور جب اپنے پاؤں پر کھڑا ھوا تو اس کا شکر ادا کرنے کی بجائے اس کے لئے تیرے منہ سے گالیاں ...