Posts

Showing posts from August, 2019

ابو نصر اور صدقات

*ایک فکرانگیز اور متاثرکن واقعہ* ابو نصر الصیاد نامی ایک شخص، اپنی بیوی اور ایک بچے کے ساتھ غربت و افلاس کی زندگی بسر کر رہا تھا۔ ایک دن وہ اپنی بیوی اور بچے کو بھوک سے نڈھال اور بلکتا روتا گھر میں چھوڑ کر خود غموں سے چور کہیں جا رہا تھا کہ راہ چلتے اس کا سامنا ایک عالم دین احمد بن مسکین سے ہوا، جسے دیکھتے ہی ابو نصر نے کہا؛ اے شیخ میں دکھوں کا مارا ہوں اور غموں سے تھک گیا ہوں۔ شیخ نے کہا میرے پیچھے چلے آؤ، ہم دونوں سمندر پر چلتے ہیں۔ سمندر پر پہنچ کر شیخ صاحب نے اُسے دو رکعت نفل نماز پڑھنے کو کہا، نماز پڑھ چکا تو اُسے ایک جال دیتے ہوئے کہا اسے بسم اللہ پڑھ کر سمندر میں پھینکو۔ جال میں پہلی بار ہی ایک بڑی ساری عظیم الشان مچھلی پھنس کر باہر آ گئی۔ شیخ صاحب نے ابو نصر سے کہا، اس مچھلی کو جا کر فروخت کرو اور حاصل ہونے والے پیسوں سے اپنے اہل خانہ کیلئے کچھ کھانے پینے کا سامان خرید لینا۔ ابو نصر نے شہر جا کر مچھلی فروخت کی، حاصل ہونے والے پیسوں سے ایک قیمے والا اور ایک میٹھا پراٹھا خریدا اور سیدھا شیخ احمد بن مسکین کے پاس گیا اور اسے کہا کہ حضرت ان پراٹھوں میں سے کچھ لینا قبول کیجئے۔...

نبیؐ پاک کا آخری خطبہ

*ھمارے نبی کا آخری خطبہ* @ اسی میدان عرفات میں آخری نبی، نبی رحمت محمد رسول اللہﷺ نے 9 ذی الجہ  ، 10 ہجری   (7 مارچ 632 عیسوی)  کو آخری خطبہ حج دیا تھا۔ آئیے اس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں، کیونکہ ہمارے نبی  نے کہا تھا، میری ان باتوں کو دوسروں تک پہنچائیں۔ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔۔ *۱*۔ اے لوگو!  سنو، مجھے نہیں لگتا کہ اگلے سال میں تمہارے درمیان موجود ہوں گا۔ میری باتوں کو بہت غور سے سنو، اور ان کو ان لوگوں تک پہنچاؤ جو یہاں نہیں پہنچ سکے۔ *۲*۔ اے لوگو! جس طرح یہ آج کا دن، یہ مہینہ  اور یہ جگہ عزت و حرمت والے ہیں۔ بالکل اسی طرح دوسرے مسلمانوں کی زندگی، عزت  اور مال حرمت والے ہیں۔ (تم اس کو چھیڑ نہیں  سکتے )۔ *۳*۔ لوگو کے مال اور امانتیں ان کو واپس کرو، *۴*۔ کسی کو تنگ نہ کرو، کسی کا نقصان نہ کرو۔ تا کہ تم بھی محفوظ رہو۔ *۵*۔ یاد رکھو، تم نے اللہ سے ملنا ہے، اور اللہ تم سے تمہارے اعمال کی بابت سوال کرے گا۔ *٦*۔ اللہ نے سود کو ختم کر دیا، اس لیے آج سے سارا سود ختم کر دو (معاف کر دو)۔ *۷*۔ تم عورتوں پر حق رکھتے ہو، اور وہ تم...

عربوں کی وطن پرستی اور فکرِ اقبال

*#عربوں کی وطن پرستی اور فکرِ اقبالؒ#* ----------------------------------------------------------- ابھی کل کی بات ہے کہ متحدہ عرب امارات نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا ہے ۔ یقیناً یہ بات کشمیر کے مسلمانوں کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہو گی ، اور اس تکلیف میں اضافہ اس وجہ سے ہوا کہ یہ ایوارڈ دینے والے بھی اپنے مسلمان ہی تھے ۔ لیکن یہاں جو ضروری بات سمجھنے کی ہے وہ یہ ہے کہ آخر کیا وجہ ہے کہ ان امرائے عرب کو کشمیر کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم جو کہ مودی کی طرف سے کیے جا رہے ہیں وہ نظر نہیں آئے اور اس غلط اقدام کو کر گزرے جس نے پوری امت کو بالخصوص کشمیر کے مسلمانوں کو دردناک اذیت سے دوچار کیا ؟ اس کا جواب ہم *علامہ اقبال قلندر لاہوری* سے ہی لیتے ہیں ۔ ہم اقبالؒ سے اس مرض کی وجہ بھی پوچھیں گے اور اس مرض کا علاج بھی ۔ علامہ اقبالؒ نے ایک جگہ اپنے شعر میں لکھا ہے ، *لرد مغرب آں سراپا مکر و فن* *اہلِ دیں را داد تعلیم وطن* *ترجمہ :* مغرب کا لارڈ وہ جو سراپا مکر و فن ہے اس نے اہلِ اسلام کو وطن کی تعلیم دی ہے یعنی یہ کہا کہ قومیں وطن سے بنتی ہیں ، دین سے نہی...

میں بھارت صرف ایک شرط پر آؤں گا ?

Poray Arab Ko Bora Mat Bolo Apni Posting Main Only UAE میں_بھارت_صرف_ایک_ہی_شرط_پر_آؤں_گا_کہ_مجھے       وہاں ایک۔ بھی بت نظر نہ آئے شاہ فیصل بن عبدلعزیز آج کے سعودی ولی عہد کے پرکھوں میں سے ایک ہیں اور اپنے دور حکمرانی میں یہود و نصاریٰ کی سازشوں کا نشانہ بننے والے عظیم مسلمانوں کے لیڈرز میں سے ایک تھے۔ یہ وہ شخصیت ہیں جنہیں بھارت نے اپنے ملکی دورے کے لیے درخواست کی تو انہیں صاف کہہ دیا کہ : #شاہ_فیصل_اس_زمین_پر_تب_جاۓ_گا_جب_اسے_وہاں_ایک_بھی_بت_نظر_نہ_آئے ... اور میرے عزیز دوستو! اس وقت کے ہندو سامراج نے اس مرد مجاہد کی یہ بات بھی قبول کر لی اور ان کے راستے میں آنے والی جگہوں سے تمام بت ہٹا لیے گئے اور چھپا دیے گئے۔ یہی وہ مرد مجاھد تھا جس نے امریکہ کو اپنی حثیت کا یقین دلانے کے لیے صرف چند منٹ کے لیے تیل کی سپلائی بند کی تھی اور امریکہ انکے قدموں تلے تھا۔ آج اسکی نسل اس قدر لبرل ہو چکی ہے کہ اپنے اجداد کی دیدہ دلیری کو یاد رکھنے کی بجاۓ یہ کہتی ہے کہ :        #ہمارے_اجداد_بہت_زیادہ_شدت_پسند_تھے اور مسلمانوں کے دشمنوں سے نفرت کی بجاۓ، انہیں ع...

چیونٹی کی سزا

چیونٹی کی سزا ایک دن علامہ ابن قیم ایک درخت کے نیچے بیٹھے ہوئے تھے کہ انہوں نے ایک چیونٹی کو دیکھا جو ایک ٹڈی کے پَر کے پاس آئی اور اس کو اٹھا کر لے جانے کی کوشش کی مگر نہیں لے جا سکی، کئی بار کوشش کرنے کے بعد اپنے کیمپ(بل) کی طرف دوڑی تھوڑی ہی دیر میں وہاں سے چیوٹیوں کی ایک فوج لے کر نمودار ہوی اور ان کو لے کر اس جگہ آگئی جہاں پَر ملا تھا، گویا وہ ان کو لے کر پر لے جانا چاہتی تھی. چیونٹیوں کے اس جگہ پہنچنے سے پہلے ابن قیم نے وہ پر اٹھا لیا تو ان سب نے وہاں اس پر کو تلاش کیا مگر نہ ملنے پر سب واپس چلے گئے۔ مگر ایک چیونٹی وہیں رہی اور ڈھونڈنے لگی جو شاید وہی چیونٹی تھی۔ اس دوران ابن قیم نے وہ پر دوبارہ اسی جگہ رکھ لیا جبکہ اس چیوونٹی کو دوبارہ وہی پر مل گیا تو وہ ایک بار پھر دوڑ کر اپنے کیمپ میں چلی گئی اور پہلے کے مقابلے میں کچھ کم چیونٹوں کو لے کر آئی گویا زیادہ تر نے اس کی بات کا یقین نہیں کیا۔ اس بار بھی جب وہ ان کو لے اس جگہ کے قریب پہنچی تو علامہ نے وہ پرپھر اٹھا لیا اور سب نے اس کو دوبارہ کافی دیر تک تلاش کیا مگر نہ ملنے پر سب واپس چلے گئے اور حسب سابق ایک ہی چیونٹی وہاں اس پ...

پاک بھارت جنگ کی 850 سا

*پاک بھارت جنگ 850 سال پہلے حضرت نعمت اللہ شاہ کی پشین گوئیاں* حضرت نعمت اللہ شاہ کا تعلق ایران سے تھا اور آج سے 850 سال پہلے اُنہوں نے اپنے فارسی اشعار میں دُنیا کے متعلق بہت سے پیش گوئیاں کیں اور اُن کی پیش گوئیوں کی سچائیوں نے دور حاضر میں اہل دانش کو ورطہ حیرت میں ڈال رکھاہے۔ نعمت اللہ شاہ صاحب کے اشعار جن میں انہوں نے آنے والے وقت کے متعلق بتایا ہے کی تعداد 2000 سے زیادہ ہے اس آرٹیکل میں ہم نعمت اللہ شاہ صاحب کے اُن اشعار کو شامل کررہے ہیں جن میں انہوں نے ہندوستان پاک و ہند کے متعلق پیش گوئیاں کیں جن میں سے بہت سی ماضی میں پوری ہوگئیں اور باقی مستقبل میں پُوری ہوتی دیکھائی دے رہی ہیں۔ ماضی میں پُوری ہونے والی چند اہم پیش گوئیاں👇👇👇 *راست گوئیم بادشاہ در جہاں پیدا شود* *نام او تیمور شاہ صاحبقراں پیدا شود* ترجمہ (میں سچ بتاتا ہوں دُنیا میں ایک بادشاہ پیدا ہوگا جس کا نام تیمور شاہ ہوگا اور وہ صاحب قرآں ہوگا) تاریخ جانتی ہے کہ نعمت اللہ شاہ نے یہ پیش گوئی 850 سال پہلے کی اور پھر اہل دانش نے دیکھا کے 1398 میں یعنی پیش گوئی کے کئی سال بعد تیمور شاہ نے ہندوستان پر حملہ کیا...

تین بیٹیوں یا تین بہنوں کی کفالت کرنا

                      بسم الله الرحمٰن الرحیم 💝 تین بیٹیوں یا تین بہنوں کی کفـالت کرنا *🌳 سيدنا انس‌ رضي الله عنه کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کی تین بیٹیاں یا تین بہنیں ہوں وہ اللہ سے ڈرتا رہا اور ان کی دیکھ بھال کی، وہ جنت میں میرے ساتھ اس طرح ہوگا اور اپنی شہادت اور درمیانی اشارہ کیا .*(الصحيحة- ١٩٩٥) رہ❄❄❄❄❄❄❄