باپ ہی ہوں نا دنیا میں ملنا چاہتا ہوں

میری نظر ایک بزرگ پر پڑی جو ایک کاغذ ہاتھ میں لیے علی حسین کا پتہ پوچھ رہے تھے.مجھ پر نظر پڑتے ہی ہاتھ سے روکنے کا اشارہ کیا اور پاس آئے.کپڑوں کی خستہ حالی اور چہرے پر جھریاں بہت کچھ بتا رہی تھی.بولے بیٹا یہ میرے پتر کا نام ہے.سنا ہے وہ اسی شہر میں اپنے بچوں کے ہمراہ کچھ سال پہلے آیا تھا.پھر کاغذ میں لپٹی کچھ چیز نکالی .یہ کسی کی تصویر تھی.مگر تصویر میں نظر انے والا شخص بہت کم عمر نظر آ رہا تھا.میں نے پوچھا بابا جی یہ ہیں اپکے بیٹے ؟مگر یہ تو بہت کم عمر نظر آ رہا ہے۔.بولے پتر یہ تو آرمی میں ٹیسٹ دینے کے لیےاس نے تصویر بنائی تھی.اب تو سنا ہے وہ کرنل بن چکا ہے.تو بابا جی آپ سے کوئی رابطہ نہیں اور کب سے ؟لرزتے ہونٹوں سے بولے بیٹا تاریخ یاد نہیں مگر بہت سال پہلے اس نے اپنی مرضی سے شادی کی تھی تب اسکی نوکری نہیں تھی .آرمی میں ٹیسٹ دیا پھر بیوی کو لے کر شہر گیا تھا کہ اگر آرمی میں بھرتی نہ ہوا تو شہر میں نوکری ڈھونڈے گا.تو پھر سے پتہ نہیں.
پہلے تو ماں زندہ تھی اب وہ بھی نہیں رہی.میں بھی کوئی کام نہیں کر سکتا.بڑی مشکل سے پتہ لگا کہ وہ اس شہر میں رہتا ہے.میں بڑی مشکل سے یہاں آیا ہوں.زندگی کا کیا بھروسہ بس ایک بار اس سے ملنا چاہتا ہوں.
مگر بابا جی اپ کب سے اپنے بیٹے کو ڈھونڈ رہے؟
بولے کئی دن ہو گئےپتر.بس چلتا رہتا ہوں اور پوچھتا رہتا ہوں لوگوں سے.جہاں رات پڑے سڑک کنارے ہی سو جاتا ہوں.
اتنے میں ایک سرد ہوا کا جھونکا میرے جسم کو ٹھٹھرا گیا.بابا جی آپ کے پاس کوئی ایڈرئس نہیں ایسے آپ کیسے؟
ابھی لفظ منہ میں ہی تھے ،بولے تو خیر ہے پتر اپنے بیٹے کے شہر میں موت آئی تو اس سے آگے کیا ہے؟
باپ ہوں نا زندگی میں دیکھنا چاہتا ہوں.حشر میں تو پتر سنا ہے اپنی اپنی پڑی ہوگی نا...
میں نے تو حشر نہیں دیکھی بابا جی مگر حشر دیکھ رہا ہوں.آنسو میرا چہرا بھگو رہے تھے. .کہیں اس باپ کی محبت کی قیمت اس شہر کے بیٹوں کو نہ دینی پڑ جائے...یہ پوسٹ لکھتے ہوئے بھی میری آنکھیں کئی بار نم ہوئی.بس ایک ہی فقرہ ذہین میں گونج رہا تھا۔
باپ ہوں ناں دنیا میں ملنا چاہتا ہوں حشر میں تو پتر اپنی اپنی پڑی ہوگی

Comments

Popular posts from this blog

Who Was The Foster Sister Of Prophet Muhammad(صلی اللہ علیہ وسلم)

اصحاب کہف

کیا مرد اور عورت ایک برتن میں غسل کر سکتے ہیں؟ غسل کا بیان ۔۔ صحیح البخاری۔۔ حدیث 253