غسل کیسے کیا جائے؟
غسل کا سنت طریقہ
غسل کا سنت طریقہ یہ ہے کہ اول دونوں ہاتھ پہنچوں تک دھوئے۔
اور اگر بدن پر ناپاکی لگی ہو تو اس کو اچھی طرح صابن کے ساتھ دھویا جائے پھر وضو کیا جائے۔
پھر تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کر تمام بدن کو ملا جائے۔پھر سارے بدن پر تین مرتبہ پانی بہایا جائے۔پہلے سر پر پانی ڈالا جائے پھر داہنے کندھے پر پھر بائیں کندھے پر۔
جسم پر اس طرح پانی بہائیں کہ بال برابر بھی جگہ خشک نہ رہے۔اگر بال برابر بھی جگہ سوکھی رہ گئی تو غسل نہیں ہو گا۔
یہ بات ذہن میں رکھیں کہ پہلی جگہ خشک نہ ہونے پائے اور دوسری دھل جائے۔

Comments
Post a Comment