غسل کے فرائض
غسل کے فرائض
غسل کے تین فرض ہیں۔جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔
(1) کلی کرنا
(2) ناک میں پانی ڈالنا
(3) تمام بدن پر اس طرح پانی بہانا کہ بال برابر بھی کوئی جگہ سوکھی نہ رہ جائے۔
ناف کی سلوٹ میں بھی پانی بہایا جائے۔داڑھی اور سر کے بالوں کی جڑوں میں بھی پانی پہنچایا جائے۔البتہ عورتوں کے لئے یہ ضروری نہیں کہ بندھے ہوئے بال کھولیں صرف بالوں کی جڑوں میں پانی پہنچا دینا کافی ہے۔
اگر بدن پر آٹا یا پالش وغیرہ لگی ہوئی ہو تو اس کو صاف کر کے پانی بہایا جائے۔اسی طرح جہاں جہاں پانی نہ پہنچنے کا خیال ہو وہاں اچھی طرح پانی پہنچایا جائے۔
یاد رہے کہ اگر ان فرائض میں سے کوئی ایک فرض بھی چھوٹ گیا تو غسل نہیں ہو گا۔
اس میں احتیاط کریں۔
شکریہ

Comments
Post a Comment